Nazmاردو — UrduMohabbat
م سے مسلک و محبت
bySuleman Zaheer·سلیمان ظہیر
May 24, 2026
✦
میں اک کھلی کتاب ہوں، اور بند سی کھڑکی وہ
سادہ سا مسلم لڑکا میں، اور کٹر بریلوی لڑکی وہ
رسمِ اظہارِ محبت میں ہے رسوائی بہت
آزاد خیال سا لڑکا میں، اور پردہ نشیں لڑکی وہ
مجبورِ دل ہو کر، اک جرأت کرنے والا لڑکا میں
سن کر میرے دل کا حال، جو پہلے بھڑکی لڑکی وہ
دیکھ کے میرے عشق میں دیوانگی کی انتہا
رسمیں ساری توڑ کے مجھ سے لپٹتی لڑکی وہ
اس جدید دور کی آزاد سوچ کا لڑکا میں
سلسلہِ بیعت میں جڑی، مریدنی لڑکی وہ
اس کے لیے زمانے سے، ٹکرانے والا لڑکا میں
"ابا نہیں مانیں گے" کہہ کر، ہاتھ چھڑاتی لڑکی وہ
عشق میں اپنوں سے بغاوت کرنے والا لڑکا میں
بیٹی ہونے کا ہر فرض، نبھانے والی لڑکی وہ
راہِ ہجر میں بربادی کے سوا بھلا کیا رکھا ہے
سب ہارنے والا لڑکا میں، مجھے ہارنے والی لڑکی وہ
کسی اور کا ہونے سے پہلے، خاک ہونے والا لڑکا میں
ہجر کی جلتی آگ میں خود کو، جلانے والی لڑکی وہ
سنتا ہے جب بھی کوئی اب حالِ دلِ سلیماں
کہتا ہے نادان تھا لڑکا، اور پگلی لڑکی وہ
Suleman Zaheer | سلیمان ظہیر
IshqLoveHeartbreakSocial Norms

Suleman Zaheer
سلیمان ظہیر
Full-Stack Developer · Poet · Researcher
Building software by day, writing poetry by night. Exploring the intersection of technology, emotion, and the human experience through both code and verse.