Nazmاردو — UrduZulm Ke Khilaf Jung
ظلم کے خلاف لڑ کے اسے مٹاؤں گا
bySuleman Zaheer·سلیمان ظہیر
May 24, 2026
✦
ظلم کے خلاف لڑ کے اسے مٹاؤں گا
لبیک یاحسین کہ کر عَلَم اٹھاؤں گا
کسی کے لبوں میں خشکی نہ آئے
ہر پیاسے کو میں پانی پلاؤں گا
عشق علی ع میرے اجداد کی میراث ہے
خود کو میں غلام علی ع ہی کہلاؤں گا
کوئی بھی موقع رہ نہ جائے خوشی کا
میں اپنی حیات میں ہر غدیر مناؤں گا
تعلیم کے حرفوں میں بھی مولا کا نام ہے
میں فقط اس لیے ہر ان پڑھ کو پڑھاؤں گا
مجھ پر کفر کے فتوے لگانے والو!
میں محشر میں خدا کو بتلاؤں گا
Suleman Zaheer | سلیمان ظہیر
ZulmInquilabHussainAliSocial JusticeDeenInsaaniyatHaqooqKhairAshqJihadInquilaabGhadeerIlmHussainiyyatIman

Suleman Zaheer
سلیمان ظہیر
Full-Stack Developer · Poet · Researcher
Building software by day, writing poetry by night. Exploring the intersection of technology, emotion, and the human experience through both code and verse.