Ghazalاردو — UrduMohabbat
بن کے بابِ عشق محفل میں پڑھایا جاتا ہوں
bySuleman Zaheer·سلیمان ظہیر
May 24, 2026
✦
بن کے بابِ عشق محفل میں پڑھایا جاتا ہوں
بن کے اک موضوعِ غم سب میں اٹھایا جاتا ہوں
کوہِ قافِ حُسن سے اُتری ہوئی ہے اک پری
اُس کے قدموں میں سرِ محفل جھکایا جاتا ہوں
تاکہ کوئی اور یہ غلطی نہ کر بیٹھے کبھی
درسِ عبرت کی طرح سب کو سکھایا جاتا ہوں
رحم میرے حال پر کھاتا نہیں ہے وہ ذرا
بے گناہی پر بھی مجرم سا ستایا جاتا ہوں
یاد آتا ہی نہیں اُس بے وفا کو میرا نام
اک پرانے خواب کی صورت بھلایا جاتا ہوں
مسکرانے کی اجازت ہی نہیں ہے عشق میں
خون کے آنسو مسلسل ہی رلایا جاتا ہوں
Suleman Zaheer | سلیمان ظہیر
IshqDardWafaBewafaiMohabbatJudai

Suleman Zaheer
سلیمان ظہیر
Full-Stack Developer · Poet · Researcher
Building software by day, writing poetry by night. Exploring the intersection of technology, emotion, and the human experience through both code and verse.