Back to Poetry Collection
Ghazalاردو — UrduMohabbat

اُس نے شَوقِ دِل بھی کَمَال رکھّے ہیں

bySuleman Zaheer·سلیمان ظہیر
May 24, 2026
✦
اُس نے شَوقِ دِل بھی کَمَال رکھّے ہیں پھانْسنے کو کَیسے یہ جَال رکھّے ہیں ​جِیت پائے کَون اب بَاتوں میں اُس سے پُوچھنے کو اَیسے سَوال رکھّے ہیں ​ہَر کوئی ہے عَاشِق اِن اَدائوں کا دِکھانے کو اَیسے جو بَال رکھّے ہیں ​جانے کِتنے مَر گئے، کِتنے پِیچھے ہیں کِتنے ہی تو اُس نے بَس ٹَال رکھّے ہیں ​دِل یہ چَاہتا ہے بَڑھ کے چُوم لُوں اُس نے جو گُلابی یہ گَال رکھّے ہیں ​بَاخُدا ہے جَان سے بَڑھ کَر عَزِیز ہَر شے اُس کے کَپڑے بھی سَنبھَال رکھّے ہیں Suleman Zaheer | سلیمان ظہیر
LoveRomanceHeartache
Suleman Zaheer - Poet & Author

Suleman Zaheer

سلیمان ظہیر

Full-Stack Developer · Poet · Researcher

Building software by day, writing poetry by night. Exploring the intersection of technology, emotion, and the human experience through both code and verse.