Nazmاردو — UrduMohabbat
استانی جی
bySuleman Zaheer·سلیمان ظہیر
May 24, 2026
✦
امجھے غزلیں سنائیں اب ہماری استانی جی
سبق ہم کو پڑھائیں اب ہماری استانی جی
ازل سے ہی گنہگارِ محبت ہیں ہم اے جاں
ذرا مکھڑا دکھائیں اب ہماری استانی جی
نیا طالب تمہارے اس ہی مکتب میں ہے آیا
اسے اب پاس بٹھائیں اب ہماری استانی جی
سہیلی کی سبھی باتوں کو اب پسِ پشت ڈالیں
ہمیں اپنا بتائیں اب ہماری استانی جی
سجا کر پھول بالوں میں چمن کی شان بن کر
وہاں رونق بڑھائیں اب ہماری استانی جی
تمہارا یہ نیا طالب ابھی تک ہے بہت کورا
ادب کا جام پلائیں اب ہماری استانی جی
Suleman Zaheer | سلیمان ظہیر
MohabbatTaleemIshqMastoora

Suleman Zaheer
سلیمان ظہیر
Full-Stack Developer · Poet · Researcher
Building software by day, writing poetry by night. Exploring the intersection of technology, emotion, and the human experience through both code and verse.