Ghazalاردو — UrduMohabbat
سیدہ جی
bySuleman Zaheer·سلیمان ظہیر
May 24, 2026
✦
سگریٹ میرے لیے مضر رہا ہے، سیدہ جی
سو دھوئیں سے جی ڈر رہا ہے، سیدہ جی
وہاں غیر کی محفلیں سج رہی ہیں
یہاں دن تڑپ کر گزر رہا ہے، سیدہ جی
آپ کی اس کنارہ کشی کے باعث
کوئی یہاں جیتے جی مر رہا ہے، سیدہ جی
گر آپ کی رضا شامل ہے اس میں
تو پھر پریوار کیوں مکر رہا ہے، سیدہ جی؟
ٹوٹا ہے کچھ اس طرح آپ کے ہاتھوں
کہ اب وہ شخص روز بکھر رہا ہے، سیدہ جی
تصور میں آپ کا چہرہ سجا کر
وہ بس آپ ہی کا ذکر کر رہا ہے، سیدہ جی
Suleman Zaheer | سلیمان ظہیر
IshqDardJudaiMohabbat

Suleman Zaheer
سلیمان ظہیر
Full-Stack Developer · Poet · Researcher
Building software by day, writing poetry by night. Exploring the intersection of technology, emotion, and the human experience through both code and verse.