Back to Poetry Collection
Nazmاردو — UrduMohabbat

م سے مسلک و محبت

bySuleman Zaheer·سلیمان ظہیر
May 24, 2026
✦
میں اک کھلی کتاب ہوں، اور بند سی کھڑکی وہ سادہ سا مسلم لڑکا میں، اور کٹر بریلوی لڑکی وہ ​رسمِ اظہارِ محبت میں ہے رسوائی بہت آزاد خیال سا لڑکا میں، اور پردہ نشیں لڑکی وہ ​مجبورِ دل ہو کر، اک جرأت کرنے والا لڑکا میں سن کر میرے دل کا حال، جو پہلے بھڑکی لڑکی وہ ​دیکھ کے میرے عشق میں دیوانگی کی انتہا رسمیں ساری توڑ کے مجھ سے لپٹتی لڑکی وہ ​اس جدید دور کی آزاد سوچ کا لڑکا میں سلسلہِ بیعت میں جڑی، مریدنی لڑکی وہ ​اس کے لیے زمانے سے، ٹکرانے والا لڑکا میں "ابا نہیں مانیں گے" کہہ کر، ہاتھ چھڑاتی لڑکی وہ ​عشق میں اپنوں سے بغاوت کرنے والا لڑکا میں بیٹی ہونے کا ہر فرض، نبھانے والی لڑکی وہ ​راہِ ہجر میں بربادی کے سوا بھلا کیا رکھا ہے سب ہارنے والا لڑکا میں، مجھے ہارنے والی لڑکی وہ ​کسی اور کا ہونے سے پہلے، خاک ہونے والا لڑکا میں ہجر کی جلتی آگ میں خود کو، جلانے والی لڑکی وہ ​سنتا ہے جب بھی کوئی اب حالِ دلِ سلیماں کہتا ہے نادان تھا لڑکا، اور پگلی لڑکی وہ Suleman Zaheer | سلیمان ظہیر
IshqLoveHeartbreakSocial Norms
Suleman Zaheer - Poet & Author

Suleman Zaheer

سلیمان ظہیر

Full-Stack Developer · Poet · Researcher

Building software by day, writing poetry by night. Exploring the intersection of technology, emotion, and the human experience through both code and verse.