Nazmاردو — UrduSocial Justice
زبان پہ ذکرِ عمرؓ و علیؓ، عمل یزیدی
bySuleman Zaheer·سلیمان ظہیر
May 24, 2026
✦
زبان پہ ذکرِ عمرؓ و علیؓ، عمل یزیدی
لبادہ دین کا اوڑھا، تو عزت وصول کی
خدا کے بندوں کا دل وہ دکھاتے ہیں ہر گھڑی
بڑھا کے ڈاڑھی وہ کہتے ہیں سنت رسولؐ کی
غریبِ شہر کا حق مار کر جو کی خیرات
ثواب پانے کی ظالم نے کیسی بھول کی!
مفاد اپنا جہاں دیکھا، بدل لیے فتوے
نہ پاسِ دین رکھا، نہ کوئی بات اصول کی
اے مال و زر کے پجاری، ستم گر و ظالم!
تجھے بھی بددعا اک دن لگے گی مقتول کی
سمجھ سکا نہ حقوق العباد کا جو سبق
تو لاکھ سجدے کیے، پر عبادت فضول کی
Suleman Zaheer | سلیمان ظہیر
hypocrisysocial justicereligionzulmmazloomhaqooqdeen

Suleman Zaheer
سلیمان ظہیر
Full-Stack Developer · Poet · Researcher
Building software by day, writing poetry by night. Exploring the intersection of technology, emotion, and the human experience through both code and verse.