Ghazalاردو — UrduMohabbat
اُس نے شَوقِ دِل بھی کَمَال رکھّے ہیں
bySuleman Zaheer·سلیمان ظہیر
May 24, 2026
✦
اُس نے شَوقِ دِل بھی کَمَال رکھّے ہیں
پھانْسنے کو کَیسے یہ جَال رکھّے ہیں
جِیت پائے کَون اب بَاتوں میں اُس سے
پُوچھنے کو اَیسے سَوال رکھّے ہیں
ہَر کوئی ہے عَاشِق اِن اَدائوں کا
دِکھانے کو اَیسے جو بَال رکھّے ہیں
جانے کِتنے مَر گئے، کِتنے پِیچھے ہیں
کِتنے ہی تو اُس نے بَس ٹَال رکھّے ہیں
دِل یہ چَاہتا ہے بَڑھ کے چُوم لُوں
اُس نے جو گُلابی یہ گَال رکھّے ہیں
بَاخُدا ہے جَان سے بَڑھ کَر عَزِیز ہَر شے
اُس کے کَپڑے بھی سَنبھَال رکھّے ہیں
Suleman Zaheer | سلیمان ظہیر
LoveRomanceHeartache

Suleman Zaheer
سلیمان ظہیر
Full-Stack Developer · Poet · Researcher
Building software by day, writing poetry by night. Exploring the intersection of technology, emotion, and the human experience through both code and verse.